ارنا کے مطابق کورونا کے دور کے بعد نومبر 2023 میں ایران کی فضا سے پروازوں کے عبورکرنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق نومبر سے جنوری 2024 کے اوائل تک ایران کے اندر اور یہاں سے دوسرے ملکوں کے لئے سفر کرنے والوں میں 10 لاکھ 34 ہزار مسافروں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایران کی فضاؤں سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد بھی دوگنی ہوکر 6 لاکھ 47 ہزار 189 تک پہنچ گئی۔
اس مدت میں ایران کے ہوائی بیڑے میں 90 ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کا اضافہ بھی ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ملک کے ہوائی اڈوں میں 49 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد رقبے کی توسیع عمل میں آئی جبکہ 31 ہوائی جہازوں کے انجنوں کی تعمیر ہوئی،
ایک ایئر بس 319 اور تین اے ٹی آر طیارے آپریشنل ہوئے اور ہوائی صنعت کی ضرورت کے 2 ہزار سے زائد کل پرزے ملک کے اندر ڈیزائن اور تیار کئے گئے۔
ارنا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منصوبہ بندی کے مطابق تیرھویں حکومت کا دور ختم ہونے سے پہلے ملک کے فضائی نقل وحمل کی گنجائش دو گنی ہوجائے گی۔
آپ کا تبصرہ